بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کفالت پروگرام کی رقم میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ویڈیو پیغام میں بتایا گیا کہ اس سہ ماہی سے بینظیر کفالت پروگرام کی رقم 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مستحق خواتین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی قسط 14 ہزار 500 روپے گن کر وصول کریں۔
ٹھنڈا یا گرم، صحت کے لیے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟
اگر آپ کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وظیفے کی رقم کم مل رہی ہے تو آپ باآسانی اس کی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ اس کے لیے بی آئی ایس پی کے قریبی تحصیل آفس میں جاکر اسسٹنٹ ڈائریکٹر یا کسی ذمہ دار کو وظیفے میں کٹوتی سے متعلق بتائیں اور ‘شکایت برائے خردبرد’ فارم طلب کریں۔
فارم پر اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، رقم وصولی کی جگہ اور کٹوتی کی تفصیلات درج کریں۔ اس کے بعد آپ کی درج کردہ شکایت کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ شکایت درست ہونے پر متعلقہ بینک کو رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی جائے گی اور آپ کی کاٹی گئی رقم واپس کر دی جائے گی۔
کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 0800-26477 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
شکایت درج کروانے سے پہلے ضروری ہدایات:
– شکایت کے اندراج کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل آفس میں اپنا اصلی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر لے کر جائیں
– اگر آپ شکایت فارم خود نہیں بھر سکتے تو دفتر میں موجود عملے سے مدد حاصل کریں