Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کیساتھ مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی: آئی ایم ایف

پاکستان کیساتھ مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی: آئی ایم ایف

0

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے اور آنے والے چند دنوں میں ان مذاکرات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد، پنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 25 فروری سے 11 مارچ تک ہونے والے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا ۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے اصلاحات اور ماحولیات کے شعبے میں پاکستان کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی تاہم آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) پروگرام کے تحت اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا ۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ بات چیت میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان نے اصلاحی ایجنڈے پر اچھا کام کیا اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی پیش رفت ہوئی ۔ آئی ایم ایف کے مطابق پروگرام پر عملدرآمد مجموعی طور پر وعدوں کے مطابق رہا اور مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور پبلک فنانس مضبوط بنانے پر بات ہوئی ۔

آئی ایم ایف کے مطابق توانائی کے شعبے کی اصلاحات اور کارکردگی بہتر بنانے پر بھی مذاکرات ہوئے۔ سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کے اخراجات بڑھانے پر معاشی ٹیم سے گفتگو ہوئی اور آئی ایم ایف نے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا ۔

مذاکرات میں مشرق وسطیٰ کی جنگ کے معاشی اثرات بھی زیر بحث آئے اور اس بحران کے پاکستان پر اثرات پر بھی بات ہوئی ہے ۔ آئی ایم ایف نے بتایا کہ آنے والے چند دنوں میں بات چیت کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.