Gas Leakage Web ad 1

آپریشن غضب للحق جاری: افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ

آپریشن غضب للحق جاری: افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ

0

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب الحق کے اب تک کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر اطلاعات کے مطابق افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی کے خلاف پاک فوج کا آپریشن غضب الحق جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک افغان طالبان کے 641 کارندے مارے جا چکے ہیں جبکہ 855 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان ہروقت ہرصورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو ہرحال میں مددکرینگے: ترجمان وزیراعظم

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان کی 243 چیک پوسٹس تباہ کر دی گئیں اور 42 پر قبضہ کر کے انہیں بھی تباہ کر دیا گیا۔ افغانستان میں 65 دہشت گردوں اور ان کے معاون مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ 219 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کر دی گئیں۔

دوسری جانب پاک فوج نے شوال، شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحد پر افغان طالبان کی ایک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب الحق جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.