Gas Leakage Web ad 1

پی آئی اے نجکاری میں فوجی فرٹیلائزر کو کنسورشیم میں شامل کرنے کی منظوری

پی آئی اے نجکاری میں فوجی فرٹیلائزر کو کنسورشیم میں شامل کرنے کی منظوری

0

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (CCoP) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے سلسلے میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) کو خریدار کنسورشیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل) کی قیادت میں بننے والے کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کنسورشیم نے گزشتہ سال دسمبر میں 135 ارب روپے کی بولی دے کر پی آئی اے میں 75 فیصد حصص خریدنے کے لیے کامیابی حاصل کی تھی .

قلم کی حرمت اور مصلحتوں کے مقفل بستے

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، جو کہ فوجی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ایک بڑی صنعتی کمپنی ہے ، کنسورشیم کی جانب سے قائم کردہ اسپیشل پرپز وہیکل کمپنی (پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ) کے 33.99 فیصد شیئرز سبسکرائب کرے گی . واضح رہے کہ یہ کمپنی ابتدائی طور پر بولی کے عمل میں شامل تھی لیکن نیلامی سے قبل دستبردار ہو گئی تھی اور 25 دسمبر کو دوبارہ کامیاب کنسورشیم میں شامل ہوئی تھی . کنسورشیم کی قیادت کا کردار عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کے پاس برقرار رہے گا .

کابینہ کمیٹی کے اس فیصلے کو حتمی توثیق کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا . اس سے قبل نجکاری کمیشن بورڈ کے 249ویں اجلاس میں مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت اس شمولیت کی سفارش کی گئی تھی . نجکاری کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ فوجی فرٹیلائزرز تمام قانونی اور ریگولیٹری تقاضے پورے کرتے ہیں .

اس کنسورشیم میں دیگر شراکت داروں میں فاطمہ فرٹیلائزر (34.1 فیصد)، لیک سٹی (16 فیصد)، اور سٹی سکول کے ساتھ اے کے ڈی گروپ (16 فیصد) شامل ہیں . نجکاری کمیشن نے فیس اسٹرکچر میں نظرثانی کی بھی سفارش کی ہے جس کا مقصد ادارے کی مالی خودمختاری اور اصلاحات کو مضبوط بنانا ہے . ادارے نے نجکاری کے عمل کو شفاف، مسابقتی اور قواعد پر مبنی طریقے سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے .

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.