وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور ضرورت پڑنے پر ہر حال میں اس کی مدد کرے گا ۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت
بین الاقوامی جریدے بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے مشرف زیدی نے واضح کیا کہ اس میں کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون کوئی نئی بات نہیں، دونوں ممالک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے دفاعی مفادات کا خیال رکھتے آئے ہیں ۔
ترجمان وزیراعظم نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کرکے مشترکہ دفاعی اقدامات پر بات چیت کی ہے ۔ یہ ملاقات سٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت کی گئی، جس میں ایرانی حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا ۔
مشرف زیدی کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار جنگ کے آغاز سے ہی ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مزید وسعت روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔