اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑی پیش رفت کرتے ہوئے ان درخواستوں کو ناقابلِ سماعت قرار دینے کی متفرق درخواست دائر کر دی ہے۔
وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرلی
نیب کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل ابھی تک سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے باضابطہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ لہٰذا سزا معطلی کی درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رواں ماہ 11 مارچ کو ان درخواستوں پر سماعت کرنا تھی ۔ تاہم نیب کی اس نئی درخواست کے بعد سماعت میں مزید پیچیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ گزشتہ سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے اسی نوعیت کے دلائل دینے پر عدالت نے کفایت شعاری کی پالیسی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا ۔