بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے قریب پسنی کے مقام پر سمندر میں ڈولفن کا بڑا جھنڈ دیکھا گیا ہے۔ ساحل کے قریب پانی میں تیرتی اور اچھلتی ڈولفن نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔
اسلام آباد اور پنجاب کے بڑے شہروں میں پانی آلودہ اور مضر صحت قرار
پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی کے اہلکاروں نے اس خوبصورت منظر کو محفوظ کر لیا۔ ماہرین کے مطابق ڈولفن صاف اور پُرسکون پانی میں رہنا پسند کرتی ہیں۔ پسنی کے ساحل کے قریب ڈولفن کی موجودگی کو سمندری ماحول کے بہتر ہونے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈولفن کا یہ دلکش منظر ماہی گیروں اور سیاحوں کے لیے خاصی دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔