Gas Leakage Web ad 1

جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

0

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد اور پنجاب کے بڑے شہروں میں پانی آلودہ اور مضر صحت قرار

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی کی ایک شاہراہ کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعتہ الوداع پر شارع فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور تمام تنظیمیں اپنے روایتی روٹس پر ریلیاں نکالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باعث شاہراہ فیصل پر ریلی کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آج یوم علی کے موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔ کراچی میں صدر کے علاقے کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ میں 4 روزہ ورک ویک نافذ کر دیا گیا ہے اور سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہو گی جبکہ سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.