Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم بحران: پنجاب میں سرکاری دفاتر کیلئے ورک فراہم ہوم کا اعلان، تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے

پیٹرولیم بحران: پنجاب میں سرکاری دفاتر کیلئے ورک فراہم ہوم کا اعلان، تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے

0

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جنگی صورتحال اور پیٹرولیم بحران کے پیش نظر سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم کا اعلان کر دیا ہے جبکہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کل 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

پنجاب حکومت کے مطابق پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کے لیے سرکاری فیول بند کر دیا گیا ہے۔ سرکاری افسران کی گاڑیوں کے لیے پٹرول اور ڈیزل الاؤنس میں 50 فیصد فوری کمی کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ناگزیر سیکیورٹی کے لیے صرف ایک گاڑی ان کے ہمراہ ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے فیصلے کے تحت سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم کا اطلاق ہو گا اور صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئے گا۔ اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کل 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گے۔

تمام رجسٹرکمپنیوں کیلئےحتمی بینیفشل اونرزکی معلومات دینا لازمی قرار

شہریوں کی سہولت کے لیے ای بزنس اور مریم کی دستک کے تحت خدمات جاری رہیں گی۔ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز منعقد ہوں گی۔ سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی لگا دی گئی ہے اور ہارس اینڈ کیٹل شو کا ثقافتی تہوار بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کے لیے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پی آئی ٹی بی کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ورک فرام ہوم کے تحت صرف اضافی سپورٹ اسٹاف کی آمد و رفت بند کی جا رہی ہے اور دفاتر میں کام بند نہیں ہو گا۔ نجی سیکٹر کو ورک فرام ہوم، غیر ضروری تقریبات نہ کرنے اور صرف ضروری اسٹاف بلانے کی ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت دی کہ تمام اضلاع میں ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت نگرانی کی جائے اور زائد اور ناجائز کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ پنجاب میں اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کی بھی سخت نگرانی کی جائے گی۔

مریم نواز نے عوام سے اپیل کی کہ بحرانی صورتحال کے پیش نظر آؤٹ ڈور فنکشن نہ کریں اور لیٹ نائٹ شاپنگ سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری اشیا کی غیر ضروری خریداری یا ذخیرہ اندوزی نہ کریں اور مشکل حالات میں قوم کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہادر قومیں مشکل حالات کا اتحاد، صبر اور دانشمندی سے مقابلہ کرتی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.