Gas Leakage Web ad 1

جو ایران کیخلاف بات کررہا ہے وہ امریکا و اسرائیل کے ایجنٹ کا کردار ادا کررہا ہے، امیر جماعت اسلامی

جو ایران کیخلاف بات کررہا ہے وہ امریکا و اسرائیل کے ایجنٹ کا کردار ادا کررہا ہے، امیر جماعت اسلامی

0

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کی نااہلی چھپانے کے لیے عوام سے ڈائریکٹ ٹیکس لیا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب پیٹرول کا مناسب اسٹاک موجود ہے تو قیمتوں میں اضافے کی کیا ضرورت تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے انہیں شرم آنی چاہیے۔

پاکستان کی سعودیہ سے 10 سال کیلئے 5 ارب ڈالر ڈپازٹ، 5 ارب ڈالر کی تیل کی سہولت کی درخواست

انہوں نے کہا کہ فی لیٹر 20 روپے لیوی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کا سب سے زیادہ اثر موٹرسائیکل چلانے والوں پر پڑے گا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 11 ارب روپے کا جہاز بیچ کر پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کے 2200 روپے دینے کے فیصلے کو اچھا اقدام قرار دیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کے ٹاؤنز میں 1300 سی سی سے بڑی گاڑی استعمال نہیں کریں گے اور سرکاری ملازمین اور وزرا کو بھی 1300 سی سی سے بڑی گاڑی نہیں ملنی چاہیے۔

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بارے میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں حقیقت میں کوئی جمہوریت نہیں ہے اور وہاں ہارس ٹریڈنگ کو لابنگ کا نام دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام امریکی صدر کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ کرکے ریفائنریز اور عوام پر بم پھینکے گئے اور امریکا و اسرائیل نے اس خطے کو خون میں دھکیلا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس وقت ایران کے ساتھ ہے اور جو ایران کے خلاف بات کر رہا ہے وہ امریکا اور اسرائیل کا ایجنٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہونا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.