Gas Leakage Web ad 1

صوبہ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے معطل

صوبہ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے معطل

0

رمضان المبارک میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ 24نیوز ایچ ڈی کے مطابق کراچی میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رمضان میں عوامی صحت کے تحفظ کیلئے PSQCA کا غیر معیاری مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق یہ فیصلہ رمضان میں گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ نتیجتاً سندھ اور بلوچستان بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز مزید احکامات تک بند کر دیے گئے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ روزہ داروں کی سہولت کے لیے سحری و افطار کے اوقات میں گھریلو اور تجارتی صارفین کو گیس فراہم کی جا رہی ہے تاہم دن کے دیگر اوقات میں قلت شدید برقرار ہے۔ کراچی میں لوڈ مینجمنٹ کے تحت روزانہ صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے۔

دوسری جانب آل پاکستان پٹرولیم اینڈ سی این جی ایسوسی ایشن نے اس فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے شہریوں پر مزید بوجھ پڑا ہے جو پہلے ہی بڑھتے ہوئے ایندھن کے اخراجات سے پریشان ہیں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے کا حالیہ اضافہ عوام پر ناقابل برداشت مالی بوجھ ڈال چکا ہے۔

ایسوسی ایشن نے متبادل ایندھن کی بندش کو بھی ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی این جی سپلائی معطل ہونے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں مزید اضافہ ہو گا اور صارفین پر معاشی دباؤ شدید تر ہو جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.