Gas Leakage Web ad 1

افغانستان میں 64 مقامات پر فضائی کارروائیاں، 242 چیک پوسٹس تباہ: وزیر اطلاعات

افغانستان میں 64 مقامات پر فضائی کارروائیاں، 242 چیک پوسٹس تباہ: وزیر اطلاعات

0

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں حالیہ کارروائیوں کے دوران طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک افغان سرحد پر دراندازی ناکام، 13 دہشت گرد ہلاک، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

انہوں نے 8 مارچ کو جاری کردہ تفصیلات میں بتایا کہ ان کارروائیوں میں 583 طالبان جنگجو ہلاک اور 795 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اطلاعات کے مطابق کارروائیوں کے دوران طالبان کی 242 چیک پوسٹس تباہ کر دی گئیں جبکہ 38 چیک پوسٹس پر قبضہ کرنے کے بعد انہیں بھی تباہ کر دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کی 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں بھی تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عطا تارڑ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں 64 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور ان کارروائیوں کے بعد خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.