Gas Leakage Web ad 1

رمضان میں عوامی صحت کے تحفظ کیلئے PSQCA کا غیر معیاری مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

رمضان میں عوامی صحت کے تحفظ کیلئے PSQCA کا غیر معیاری مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

0

کراچی: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوامی صحت کے تحفظ کے لیے پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) نے غیر لائسنس یافتہ مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

توانائی میں خودمختاری کیلئے او جی ڈی سی ایل کی حکمتِ عملی، مقامی پیداوار بڑھانے پر توجہ

اتھارٹی نے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے خصوصی حکمت عمتی مرتب کی ہے جس کے تحت کنفرمٹی اسسمنٹ (کراچی) کی ٹیم نے یونیورسٹی روڈ پر واقع بڑے ریٹیل آؤٹ لیٹس بشمول چیس پلس، امتیاز سپر مارکیٹ اور بن محفوظ کا معائنہ کیا۔

پی ایس کیو سی اے ٹیم نے معائنے کے دوران متعدد غذائی اور گھریلو اشیاء ایسی پائیں جو اتھارٹی کے لازمی سرٹیفیکیشن مارک (سی ایم) لائسنس کے بغیر فروخت کی جا رہی تھیں۔ کنفرمٹی اسسمنٹ ٹیم نے موقع پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے پی ایس کیو سی اے ایکٹ VI (1996) کے تحت بغیر لائسنس والی مصنوعات کا تمام اسٹاک فوری طور پر شیلف سے ہٹا کر ضبط کر لیا۔

ٹیم نے متعلقہ سپر مارکیٹوں کو قومی معیار کی سختی سے پابندی کرنے کے لیے باضابطہ قانونی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ اس موقع پر ضبط کی گئی مصنوعات میں رمضان میں کثرت سے استعمال ہونے والی اشیاء جیسے کوکنگ آئل، بناسپتی گھی اور مصالحہ جات شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول نے صارفین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور غیر معیاری مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

پی ایس کیو سی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خریداری کے دوران پیکنگ پر پاکستان اسٹینڈرڈ (PS) کا نشان لازمی دیکھیں اور صرف وہی مصنوعات خریدیں جو اتھارٹی سے منظور شدہ ہوں۔ اگر کوئی دکاندار بغیر PS مارک کے لازمی اشیاء فروخت کر رہا ہو تو فوری طور پر PSQCA کو مطلع کریں۔

اتھارٹی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ کوالٹی کنٹرول کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے شہر بھر میں یہ نگرانی مزید سخت کی جائے گی تاکہ شہری ایک محفوظ اور صحت مند رمضان گزار سکیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.