Gas Leakage Web ad 1

پاک افغان سرحد پر دراندازی ناکام، 13 دہشت گرد ہلاک، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاک افغان سرحد پر دراندازی ناکام، 13 دہشت گرد ہلاک، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

0

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک افغان سرحد کے چمن سیکٹر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دنیا میں جنگ کے بادل ہیں جبکہ پاکستان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی طاقت بنایا، شرجیل میمن

اسپیکر نے چمن سیکٹر پر بروقت اور مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت اور ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور عزم قابل ستائش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج کی موجودگی میں فتنہ الخوارج جیسے عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کے لیے سیکیورٹی فورز کی مسلسل کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قوم کا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت ایک جری اور مضبوط افواج کے ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر کو ہر محاذ پر شکست ہو گی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.