Gas Leakage Web ad 1

توانائی میں خودمختاری کیلئے او جی ڈی سی ایل کی حکمتِ عملی، مقامی پیداوار بڑھانے پر توجہ

توانائی میں خودمختاری کیلئے او جی ڈی سی ایل کی حکمتِ عملی، مقامی پیداوار بڑھانے پر توجہ

0

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان توانائی کے شعبے میں خودمختاری حاصل کرنے کے لیے مقامی وسائل کے استعمال اور پیداوار میں اضافے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

اس سلسلے میں پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرگرم اقدامات کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے قدرتی گیس کی پیداوار میں 5 فیصد اضافے کے ساتھ یومیہ 865 ملین مکعب فٹ گیس پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ خام تیل کی پیداوار میں 14 فیصد اضافے کے لیے یومیہ 40 ہزار بیرل پیداوار حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی توانائی بحران کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے مقامی وسائل کا استعمال اور قومی آئل کمپنیوں کے ذریعے ان کی ترقی ایک مؤثر اور اسٹریٹجک اقدام ہے۔ اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل عالمی بحران کے مقابلے کے لیے مقامی وسائل سے متبادل توانائی کے ذرائع تلاش کرنے پر بھی کام کر رہی ہے۔

ماہر شعبہ توانائی محمد عارف کے مطابق موجودہ معاشی حالات میں قومی آئل کمپنیوں پر بڑھتا ہوا انحصار نہ صرف تیل و گیس کی درآمدات میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو گا بلکہ توانائی کے شعبے کو مزید مستحکم بھی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی آئل کمپنیوں کی جانب سے مقامی دریافتیں توانائی کے شعبے کے لیے مثبت پیش رفت ہیں۔

ادھر حکومت پاکستان اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) بھی توانائی کے شعبے کی ترقی اور مستحکم معیشت کے لیے فعال اقدامات کر رہے ہیں، تاکہ ملک کو توانائی کے معاملے میں زیادہ سے زیادہ خود کفیل بنایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.