کراچی: ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانے کے لیے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال سے متعلق محکموں و دفاتر کو ہدایت نامہ جاری
ایسوسی ایشن کی جانب سے کمشنر کراچی کو بھیجے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے کی جائے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 70 روپے فی لیٹر نقصان برداشت سے باہر ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں دودھ 220 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔