Gas Leakage Web ad 1

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ ملتوی

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ ملتوی

0

دوحا: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کی میٹنگ 25 سے 27 مارچ تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں منعقد ہونا تھی ۔ تاہم خطے میں جاری جنگ کے باعث یہ میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے ۔

بریڈفورڈ میں آتشزدگی سے ماں اور تین بچوں کی ہلاکت، ملزم کو عمر قید کی سزا

ویب سائٹ کا بتانا ہے کہ آئی سی سی کی یہ میٹنگ اب اپریل میں منعقد ہونے کا امکان ہے تاہم نئی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ۔ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے تمام اراکین کو میٹنگ ملتوی ہونے کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی میٹنگ کے اب کسی دوسرے مقام پر منعقد ہونے کا امکان ہے ۔

آئی سی سی کے عہدیداران آج احمد آباد میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کا مشاہدہ کریں گے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین راجر ٹوز بھی یہ فائنل میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.