اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت میں ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرکے بم فروخت کرنے کا فیصلہ
پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے ملزمان کے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کر دی۔
پولیس کی جانب سے مجموعی طور پر 48 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔