Gas Leakage Web ad 1

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی میزائل حملے روکنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی میزائل حملے روکنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال

0

ریاض: فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم توہم پرستی کا شکار، جیت کیلیے ہوٹل ہی تبدیل کرلیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ان حملوں کو روکنے کے لیے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت اقدامات پر گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بلاوجہ کی جارحیت خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ بلاوجہ کے حملے امن کے لیے مذاکرات کے امکانات کو محدود کرتے ہیں اور بحران کو بڑھاتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے امید ظاہر کی کہ ایران سمجھداری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔ ایران کی محتاط حکمت عملی سے دوست ممالک کو بحران کے پرامن حل کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور دوستی کے فروغ کے لیے تعاون مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.