پاکستان

شہبازشریف نے آزاد امیدواروں سے رابطے تیز کردیئے

حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے آزاد امیدواروں سے رابطے تیز کردیئے۔

ذرائع کےمطابق آزاد امیدوار وں کی آج شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات متوقع ہے , شہباز شریف آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیں گے ۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے آزاد امیدواروں کی ن لیگ میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ، قومی اسمبلی کے کئی ارکان پہلے ہی ن لیگ میں شامل ہوچکے ہیں ،آج پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 چنیوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار محمد ثاقب خان چدھڑ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ۔محمد ثاقب خان چدھڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی   اس موقع پر انہوں نے  پارٹی میں شمولیت کا اعلان  کردیا۔

جبکہ ن لیگ نے حکومت سازی کیلئے رابطے تیز کردیئے ہیں سلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین آج  مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات  کریں گے،  ملاقات میں حکومت سازی کے لیے مشاورت کی جائے گی ،نوازشریف کی مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری سے بھی جلد ملاقات متوقع ہے ۔ نواز شریف کی چودھری شجاعت سے ملاقات گزشتہ روز لاہور میں ہونا تھی۔جبکہ  مسلم لیگ ن کے  قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو فون  کیا پارٹی ذرائع کے مطابق  دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کی ، دونوں رہنماؤں کی جلد ملاقات متوقع ہے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button