Gas Leakage Web ad 1

حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کا فیصلہ کر لیا

0

وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے ان ترامیم پر صارفین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی جانب سے جمع کرائے گئے اعتراضات کی سماعت کے لیے 6 فروری کو عوامی سماعت مقرر کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایف آئی اے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری

نیپرا نے 16 دسمبر کو نیٹ میٹرنگ پالیسی میں مجوزہ تبدیلیوں کا مسودہ جاری کیا تھا اور 30 روز کے اندر اعتراضات طلب کیے تھے۔ اتھارٹی کے مطابق موصول ہونے والے اعتراضات پر عوامی سماعت کے بعد ترامیم سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مجوزہ نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت ایکسپورٹ کی جانے والی بجلی کے یونٹس کی قیمت 11 روپے فی یونٹ مقرر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ صارفین کو یونٹ کے بدلے یونٹ کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

اگر ان ترامیم کی منظوری دے دی گئی تو صارفین کو قومی ٹیرف اور ایکسپورٹ یونٹس کے لیے الگ الگ بل جاری کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں سولر صارفین کے موجودہ بلنگ نظام میں واضح تبدیلی آئے گی۔

یہ مجوزہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حکومت توانائی کے شعبے میں اخراجات میں کمی اور ٹیرف نظام کو زیادہ مؤثر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے، تاہم سولر صارفین اور انڈسٹری کی جانب سے ان ترامیم پر تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.