sui northern 1

میرے پاس الفاظ نہیں کہ بتا سکوں وزیراعلیٰ بھاٹی واقعے پرکتنی غمزدہ تھیں: عظمیٰ بخاری

میرے پاس الفاظ نہیں کہ بتا سکوں وزیراعلیٰ بھاٹی واقعے پرکتنی غمزدہ تھیں: عظمیٰ بخاری

0
Social Wallet protection 2

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایسے الفاظ نہیں جن سے یہ بیان کیا جا سکے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھاٹی گیٹ واقعے پر کتنی غمزدہ تھیں۔

sui northern 2

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ بھاٹی گیٹ میں پیش آنے والے واقعے کی پہلی اطلاع ریسکیو 1122 کی جانب سے دی گئی، جس کے بعد بچی کے والد کا پولیس سے رابطہ ہوا اور پولیس انہیں تھانے لے گئی۔

وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی 4 روپے 4 پیسے سستی کرنے کا اعلان

وزیر اطلاعات کے مطابق خاتون کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، جس پر پولیس نے انہیں تھانے منتقل کیا۔ پولیس کو شبہ تھا کہ ممکنہ طور پر شوہر اس معاملے میں ملوث ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص کی بیوی اور بچی سیوریج لائن میں گر گئیں، اطلاعات ہیں کہ پولیس نے اس کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، جس پر بھی تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ واقعے میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شدید ذہنی تکلیف میں ہیں اور وہ ایک ایک لمحے کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ لے رہی تھیں، جبکہ انکوائری مکمل کرنے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت جلد بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے، تاہم بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی اور حلقہ بندیوں کے عمل میں وقت لگا، اب حکومت اس حوالے سے مکمل طور پر تیار ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب ایک خاتون اور اس کی بچی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھیں، تاہم ابتدائی طور پر پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے اس خبر کو غلط قرار دیا اور واقعے کی تردید کی، لیکن تقریباً دس گھنٹے بعد خاتون اور بچی کی لاشیں تین کلومیٹر دور سے برآمد ہوئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.