sui northern 1

شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے: چیف جسٹس پاکستان

شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے: چیف جسٹس پاکستان

0
Social Wallet protection 2

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے قرار دیا ہے کہ شوہر حق مہر میں درج تمام اشیاء کی ادائیگی کا پابند ہوتا ہے۔

sui northern 2

جہیز اور حق مہر سے متعلق کیسز کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

حج ویزا کیلئے اہم خبر، ورنہ ویزا جاری نہیں ہوگا

دورانِ سماعت وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حق مہر میں 40 تولہ سونا بہت زیادہ ہے اور ان کا موکل 20 تولہ سونا ادا کرنے کے لیے تیار ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر 20 تولہ سے کچھ زیادہ ادا کر دیا جائے تو ممکن ہے خاتون تصفیے پر آمادہ ہو جائیں، تاہم عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب عورت کے ساتھ شادی کی جاتی ہے تو نکاح نامے میں درج شرائط کے مطابق ادائیگی لازم ہوتی ہے اور شوہر حق مہر میں لکھی گئی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق مختلف درخواستیں خارج کر دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.