sui northern 1

عمران خان کو ٹارچر کرنے کیلئے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے: علیمہ خان

عمران خان کو ٹارچر کرنے کیلئے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے: علیمہ خان

0
Social Wallet protection 2

راولپنڈی: علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو ٹارچر کرنے کے لیے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

sui northern 2

گزشتہ روز اپنی بہنوں کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات نہیں ہو رہی اور پچھلے ایک سال میں صرف دو درجن ملاقاتیں ہوئیں۔

پاکستان ریلوے ویگنز اور کوچز 5 ممالک کو ایکسپورٹ کرے گا: حنیف عباسی

علیمہ خان کے مطابق پولیس نے منگل کو بھی عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ آخری ملاقات 2 دسمبر کو کرائی گئی تھی، جبکہ سلمان صفدر 20 دسمبر کو گئے تھے اور ان سے صرف 8 منٹ کی زبردستی ملاقات کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض بنا دیا جائے گا، لیکن عمران خان اپنی قوم کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں اور انہیں ٹارچر کرنے کے لیے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.