Gas Leakage Web ad 1

درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی، پاکستان کا غیرملکی مصنوعات پر انحصار بڑھنے لگا

درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی، پاکستان کا غیرملکی مصنوعات پر انحصار بڑھنے لگا

0

پاکستان نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران دیگر ممالک سے ساڑھے 34 ارب ڈالر کا سامان درآمد کیا، جبکہ اسی عرصے میں صرف 15 ارب ڈالر کی پاکستانی مصنوعات بیرون ملک فروخت ہوئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اس دوران پاکستان کی غیرملکی مصنوعات پر انحصار بڑھ گیا، جس میں اسمارٹ فونز، گاڑیاں، خوراک، زرعی آلات اور دھاتیں شامل ہیں۔ چھ ماہ میں تجارتی خسارہ 35.52 فیصد اضافے کے ساتھ 19 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

مشعال ملک نے مسئلہ کشمیر پر خصوصی بورڈ آف پیس کا قیام ناگزیر قرار دے دیا

جولائی تا دسمبر کے عرصے میں صرف خوراک کی درآمدات 4 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچیں، پچھلے سال کے مقابلے میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات میں 21.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس میں چینی، دودھ، مکھن، کریم، خشک میوے، چائے، مصالحے، سویا اور پام آئل شامل ہیں۔ چھ ماہ کے دوران پاکستانی تقریبا 90 ارب روپے کی درآمدی چائے استعمال کر چکے ہیں۔

زیر جائزہ مدت میں لگ بھگ ایک ارب ڈالر کے اسمارٹ موبائل فونز درآمد کیے گئے، جن کی مقامی کرنسی میں مالیت 271 ارب روپے ہے۔ صرف دسمبر میں 16 کروڑ ڈالر یعنی 45 ارب روپے کے فونز درآمد ہوئے، جبکہ 35 کروڑ ڈالر یعنی 100 ارب روپے کے موبائل سے متعلق دیگر سامان بھی درآمد کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق ٹیکسٹائل سمیت مشینری کی درآمدات 16 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ درآمدی گاڑیوں سمیت تقریباً 2 ارب ڈالر کا ٹرانسپورٹ کا سامان بھی درآمد ہوا، جس میں کاریں، بسیں، ٹرک، پرزہ جات، جہاز اور کشتیاں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 60 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی ربڑ مصنوعات، ٹائر، لکڑی اور پیپر بورڈ بھی درآمد کی گئیں۔

چھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ کھاد، کیڑے مار ادویات اور کیمیکلز سمیت زرعی سامان 5.37 ارب ڈالر کا درآمد کیا گیا۔ سونا، لوہا، اسٹیل اور ایلومینیم سمیت دھاتوں کی درآمد 3.23 ارب ڈالر رہی، اور خام کپاس، سنتھیٹک فائبر، سلک دھاگے سمیت ٹیکسٹائل سامان کی درآمد 3.37 ارب ڈالر ہوئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.