Gas Leakage Web ad 1

بین الاقوامی جریدے کی واشنگٹن میں کامیاب پاکستانی سفارتکاری کی کُھل کر تعریف

بین الاقوامی جریدے کی واشنگٹن میں کامیاب پاکستانی سفارتکاری کی کُھل کر تعریف

0

بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے واشنگٹن میں پاکستان کی کامیاب سفارتی کاری کو سراہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت اب 50 فیصد امریکی ٹیرف اور صدارتی دورے سے محروم ہے، جبکہ پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی کے دعوے کو بھارت نے مسترد کر دیا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات منجمد ہو گئے۔

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید

دی ڈپلومیٹ کے مطابق اس بحران کو پاکستان نے سفارتی موقع میں بدل دیا اور صدر ٹرمپ کے ثالثی کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔ جریدے میں مزید کہا گیا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا، اور ستمبر 2025 میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کے درمیان گفتگو سکیورٹی سے بڑھ کر تجارت اور سرمایہ کاری تک پھیل گئی، جس کے نتیجے میں پاک امریکا انسداد دہشت گردی تعاون دوبارہ بحال ہوا اور تعلقات کو نئی زندگی ملی۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق جولائی 2025 میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف میں کمی کا تجارتی معاہدہ طے پایا، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ دونوں ملک مل کر بڑے تیل ذخائر کی ترقی کریں گے، اور دسمبر 2025 میں پاکستان نے ایف16 طیاروں کی اپ گریڈ کے لیے امریکی منظوری حاصل کی۔

رپورٹ میں یہ بھی ذکر ہے کہ جنوری 2026 میں پاکستان نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی تجدید پر زور دیا، امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا، اور بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے اس پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.