Gas Leakage Web ad 1

گل پلازہ سانحہ: تحقیقات کیلئے این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم کا دورہ، مختلف مقامات کا جائزہ

گل پلازہ سانحہ: تحقیقات کیلئے این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم کا دورہ، مختلف مقامات کا جائزہ

0

کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے سلسلے میں این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے متاثرہ عمارت کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جائزہ لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید

پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے تحقیقاتی ٹیکنیکل اور فرانزک ٹیم کو عمارت میں معائنہ کرایا۔ اربن سرچنگ ٹیم کے مطابق جہاں سرچنگ کا عمل مکمل ہو رہا ہے وہاں مارکنگ کی جا رہی ہے۔ گل پلازہ کے مختلف مقامات پر ‘ایچ’ کا نشان لگایا گیا ہے، جس کا مطلب خطرے کی نشاندہی اور عمارت گرنے کے خدشے کو ظاہر کرنا ہے۔

ادھر انچارج سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں انسانی باقیات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات گل پلازہ میں آگ لگ گئی تھی، جس نے پوری عمارت کو تباہ کر دیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سُمعیہ طارق کے مطابق اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات اسپتال لائی جا چکی ہیں، جن میں سے 22 کی شناخت مکمل ہو چکی ہے، 6 لاشیں قابل شناخت تھیں جبکہ 15 کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ممکن ہوئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.