Gas Leakage Web ad 1

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کا اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کا اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان

0

انسانی حقوق کے لیے سرگرم وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ نے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے اور پیچھے نہ ہٹنے کا واضح اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایمان مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں اور اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گی، چاہے اس کے لیے انہیں جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے اور انہیں اپنے کسی بھی عمل پر ندامت یا پچھتاوا نہیں ہے۔

پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی پولیس مقابلوں کے تمام الزامات مسترد کردیے

دوسری جانب ہادی علی چٹھہ نے بتایا کہ انہوں نے خود کو بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے پاس موجود ہیں اور ان کے پاس ہی رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو کوئی بھی انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کرنا چاہتا ہے، وہ انہیں یہیں گرفتار کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ متنازع ٹوئٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں ٹرائل کورٹ کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو موجودہ مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

فیصلے کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گواہوں پر جرح کرنے کے لیے چار دن کا وقت دیا گیا ہے۔ اگر وہ اس مدت کے اندر ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش نہ ہوئے تو یہ آرڈر خود بخود ختم تصور ہو جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.