پنجاب حکومت نے سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کی منظور شدہ عوامی تعطیلات پنجاب میں بھی نافذ العمل ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یوم کشمیر 5 فروری، یوم پاکستان 23 مارچ، عید الفطر 21 سے 23 مارچ، یوم تکبیر 28 مئی، عید الاضحیٰ 27 سے 29 مئی، عاشورہ 24 اور 25 جون، یوم آزادی 14 اگست، عید میلاد النبی 25 اگست، علامہ اقبال ڈے 9 نومبر، اور قائد اعظم ڈے و کرسمس 25 دسمبر کو منائے جائیں گے۔
خواجہ آصف نے 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دے دیا
کرسمس کے بعد 26 دسمبر کی تعطیل صرف مسیحی ملازمین کے لیے ہوگی۔ یکم جنوری، 18 فروری اور یکم جولائی بینک تعطیل ہوں گے۔
پنجاب میں اختیاری تعطیلات کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین جن کا مذہب مسلم ہے، سال میں صرف ایک اختیاری تعطیل لے سکیں گے، جبکہ غیر مسلم ملازمین کو سال میں تین اختیاری تعطیلات حاصل ہوں گی۔ اختیاری تعطیلات لینے کے لیے متعلقہ محکمے کے سربراہ سے پیشگی اجازت لازمی ہے۔
ضلعی کمشنرز کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں دو مقامی تعطیلات کا اعلان کر سکیں، جبکہ لاہور میں مقامی تعطیلات کا اعلان صوبائی حکومت کرے گی۔