لاہور: رنگ روڈ پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران ایک شہری سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
افغانستان پُرامن طور پر رہنا چاہتا ہے یا نہیں اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا: وزیراعظم
تھانہ راوی روڈ میں تعینات اہلکار عبدالرحمان نے رنگ روڈ پر گاڑی روک کر شہری سے رشوت لی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ ویڈیو میں اہلکار شہری سے رشوت کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نظر آتا ہے اور ‘بسم اللہ’ پڑھ کر پیسے اپنی جیب میں ڈالتا ہے۔ ساتھ ہی وہ شہری کو گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کرتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری نوٹس لیا اور اہلکار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی نے اس موقع پر واضح کیا کہ کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف پولیس کے پاس زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور ایسے اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔