Gas Leakage Web ad 1

خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

0

**خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت**

Gas Leakage Web ad 2

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) نے خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اس نئی دریافت سے متعلق پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں ستھرا پنجاب اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں بارگزئی فیلڈ کے ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 3,100 بیرل تیل کے ذخائر ملے ہیں، جبکہ ناشپا بلاک کنوئیں سے یومیہ 8.15 ملین مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائر بھی حاصل ہوئے ہیں۔

ان ذخائر کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 3,010 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے۔ بارگزئی ایکس ون کنوئیں کی کھدائی 30 دسمبر 2024 کو 5,170 میٹر کی گہرائی تک کی گئی تھی، جبکہ ناشپا فیلڈ میں کھدائی کا عمل کامیاب ڈرل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا گیا۔

یہ نئی دریافت توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے اور اس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.