قانونی پیٹرول پمپس کی شناخت کیلئے ”راہگزر“ موبائل ایپ لانچ کر دی گئی

قانونی پیٹرول پمپس کی شناخت کیلئے ”راہگزر“ موبائل ایپ لانچ کر دی گئی

0

حکومت نے پیٹرولیم سیکٹر میں بہتری، شفافیت اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے جامع اصلاحات پر عمل درآمد تیز کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس اور فیول سپلائی چین میں اسمگلنگ کے سدباب کے لیے جدید ٹریک اینڈ ٹریس نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

پی ایس ایل میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان، فرنچائز کتنے کھلاڑی ریٹین کرسکیں گی؟

اعلامیے کے مطابق قانونی پیٹرول پمپس سے متعلق مستند معلومات کی فراہمی کے لیے ”راہگزر“ موبائل ایپ لانچ کر دی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین منظور شدہ اور رجسٹرڈ فیول پمپس کی آسانی سے شناخت کر سکیں گے۔

آئل ٹینکرز کی مؤثر نگرانی کے لیے اوگرا اور پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے مشترکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کر لیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت فیول ٹینکرز، ٹرمینلز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس کو ایک مربوط ڈیجیٹل نیٹ ورک سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول پمپس پر خودکار ٹینک گیجز اور ڈیجیٹل نوزلز نصب کیے جائیں گے تاکہ مقدار اور معیار کی درست نگرانی ممکن ہو سکے۔ اسی طرح ڈی جی پی سی تیل و گیس بلاکس کی شفاف بولی کے لیے نیا آن لائن پورٹل متعارف کروائے گا، جس سے ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن بلاکس کی بولی کا پورا عمل ڈیجیٹل ہو جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے مزید کہا کہ دھماکہ خیز مواد کی نگرانی کے لیے ایکسپلوسیوز ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فعال کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ایکسپلوسیوز سپلائی چین کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور اس منصوبے کے دو مراحل کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔

غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے ایکٹ 1934 میں ترامیم کی گئی ہیں، جن کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت اور ترسیل پر بھاری جرمانوں اور ضبطی کی شقیں شامل کی گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.