**مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ولیمہ شریف فارمز جاتی امرا میں شاندار تقریب کے ساتھ منعقد**
سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی ولیمہ کی تقریب شریف فارمز جاتی امرا رائے ونڈ میں منعقد ہوئی۔ اس شاندار تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی و صوبائی وزرا اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
کے-الیکٹرک نے 5 سال میں 600 ارب سے زیادہ سبسڈی لی، اویس لغاری
دلہا جنید صفدر اپنی دلہن شانزے علی روحیل کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب میں پہنچے۔ دلہا نے سفید شلوار اور گرے رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی جبکہ دلہن گلابی عروسی لباس میں ملبوس تھیں۔ پنڈال کو بھی دلہن کے عروسی لباس کے مطابق پھولوں سے سجایا گیا تھا۔
تقریب کے دوران سازندوں نے خوبصورت دھنیں بجائیں۔ نواز شریف، مریم نواز اور دلہا جنید صفدر نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ولیمہ تقریب کے مدعو کارڈ نواز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز کی طرف سے جاری کیا گیا تھا، جس میں تقریباً 700 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔