الہام علیوف کو دوسری مرتبہ آذربائیجان صدر منتخب ہونے پر مبارکباد،اکرام الدین

0

الہام علیوف کو دوسری مرتبہ آذربائیجان صدر منتخب ہونے پر مبارکباد،اکرام الدین

اسلام آباد(عبدالرحمان ویب ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آذربائیجان کے الہام علیوف دوسری مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں، انہوں نے 92.1  فیصد ووٹ لے کر فتح اپنے نام کی۔غیر میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات میں جہاں چار لاکھ 971 ہزار ووٹرز نے ووٹ ڈالے اور اس طرح 76.73 فیصد شرح سے ووٹ ڈالے گئے، جس میں الہام علیوف کو 92.1 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں اور وہ دوبارہ آذربائیجان کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے دوسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ الہام علیوف کا دوبارہ صدر منتخب ہونا آذربائیجان کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.