Gas Leakage Web ad 1

پیپلزپارٹی کاحکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے: راجہ پرویز اشرف

پیپلزپارٹی کاحکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے: راجہ پرویز اشرف

0

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے، اور حکومت کا آرڈیننس کے معاملے پر ہمارے واک آؤٹ کا نوٹس لینا ایک مثبت اقدام ہے۔ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری نے بذریعہ زوم کی، جس میں آرڈیننس کے معاملے پر پارٹی موقف پر مشاورت کی گئی جبکہ اراکین نے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز سے متعلق شکایات بھی کیں۔

Gas Leakage Web ad 2

جس دن باورکرایا گیا کہ این آئی آرسی کی چیئرمین شپ بطور ازالہ دی گئی تو اسی لمحے استعفی دیدیا، شوکت عزیز صدیقی

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت نے آرڈیننس کے معاملے پر احتجاج کا نوٹس لیا جو کہ اچھی بات ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکمران اتحاد میں مکمل یکجہتی کی فضا برقرار ہے اور یہ اتحاد ملک کے بہتر مفاد میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں، جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا معاملہ بھی حل ہو جائے گا اور پیپلز پارٹی اتحادی ہونے کے ناطے اس عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے اس شدید احتجاج کے بعد حکومت نے اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.