Gas Leakage Web ad 1

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی

0

حکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کیچ اور تربت میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات ہیں۔

16 سے 18 جنوری کے درمیان ایک ملک گیر مغربی ہواؤں کے سلسلے کی توقع ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری علاقوں میں  کم سے کم درجہ حرارت انتہائی سطح تک گرسکتا ہے۔

پشاور شہر میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش جبکہ 23 سے 25 جنوری کے درمیان باقاعدہ برفباری بھی ہو سکتی ہے، کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں انتہائی سرد درجہ حرارت پر بارش اور برفباری کا امکان ہے، 21 سے 23 جنوری کے درمیان صوبے بھر میں 60 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی انتہائی سرد، برفیلی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.