sui northern 1

کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے کا انکشاف، ملزم گرفتار

0
Social Wallet protection 2

راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنائے جانے کا سنگین واقعہ سامنے آ گیا ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

sui northern 2

اسپتال کے سکیورٹی سپروائزر نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق واش روم سے ایک خاتون کی چیخ و پکار سنائی دینے پر سکیورٹی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا، جہاں ملزم کو قابو کر لیا گیا۔

سکیورٹی عملے نے ملزم کا موبائل فون چیک کیا تو اس میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز موجود تھیں، جس کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.