sui northern 1

کمشنر ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو پولیس افسران کے مساوی اختیارات تفویض

کمشنر ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو پولیس افسران کے مساوی اختیارات تفویض

0
Social Wallet protection 2

حکومت بلوچستان نے صوبے میں امن و امان کے قیام اور انتظامی امور کو مؤثر بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کمشنر، ایڈیشنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو پولیس افسران کے مساوی اختیارات دے دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامی افسران اب بغیر وارنٹ گرفتاری کر سکیں گے اور شہریوں کی شکایات پر پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات بھی دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس فورس طلب کرنے کا اختیار بھی انہیں حاصل ہوگا۔

sui northern 2

جماعت اسلامی نے “حق دو پشاور کو” تحریک کا باقاعدہ آغاز کردیا

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق گورنر بلوچستان کی منظوری کے بعد افسران کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 22 کے تحت جسٹس آف پیس مقرر کر دیا گیا ہے، جس کے تحت انہیں ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعات 22 اے اور 22 بی کے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ افسران پولیس افسر اور پولیس اسٹیشن انچارج کے برابر اختیارات استعمال کر سکیں گے، جبکہ پولیس کو مقدمات کے اندراج اور قانونی کارروائی سے متعلق براہ راست ہدایات دینے کے مجاز ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.