سال 2026 کے آغاز پر پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت سنبھال لی ہے اور اسی برس پاکستان ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی صدارت بھی سنبھالے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق جنوری میں یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا ایک اعلیٰ سطح وفد پاکستانی ائیرپورٹس کا تفصیلی آڈٹ کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، جس سے پاک۔امریکہ براہ راست پروازوں کی بحالی میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ سندھ بھر میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ جنوری کے اختتام پر تاجکستان کے صدر ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کیخلاف ہے: حافظ حمداللہ
سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3 جنوری سے چین کا اعلیٰ سطح دورہ کر رہے ہیں جہاں 4 جنوری 2026 سے بیجنگ میں پاک۔چین اعلیٰ سطح تزویراتی مذاکرات منعقد ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف 17 جنوری کو نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہوں گے اور 19 جنوری کو لندن سے سرکاری دورے پر ڈیووس پہنچیں گے۔ اپریل میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 7 ویں سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جس کے لیے بنگلہ دیشی سیکرٹری خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
علاقائی اور بین الاقوامی رابطوں کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ سندھ کی تیاریوں اور تاریخ کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔ رواں برس تیونس کا اعلیٰ سطح وفد 10 ویں مشترکہ کمشن اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے گا، جبکہ آسٹریلیا کی مردانہ کرکٹ ٹیم کا وہائٹ بال ٹوور کے لیے دورہ پاکستان بھی متوقع ہے۔ مزید برآں، سال 2026 میں پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل ہونے کی مناسبت سے ملک بھر میں متعدد تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔