پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کو ایک نئی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق انہیں اسلامی اور خلیجی ممالک کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں دھماکہ، 10 افراد ہلاک
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے علامہ طاہر اشرفی کو بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق امور کی ذمہ داری بھی دی ہے۔ ان کی یہ تقرری اعزازی حیثیت میں کی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔