گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان نے معیشت اور امن کے حوالے سے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان نے 2026 کے آغاز پر اقتصادیات اور امن کے میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 60 ممالک میں کیے گئے اس عالمی سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان بھارت اور عالمی اوسط دونوں سے آگے رہا ہے۔ سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان میں 51 فیصد لوگ آنے والے سال کے بارے میں پُرامید ہیں جبکہ مجموعی طور پر 31 فیصد لوگوں نے اس حوالے سے مثبت رائے دی ہے۔
یاسمین راشد کا این اے 130 ٹریبونل فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
گلوبل اکنامک گیلپ سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ اقتصادی لحاظ سے 53 فیصد پاکستانی 2026 کو خوشحالی کا سال تصور کرتے ہیں اور پُرامید پاکستانیوں کی یہ شرح بھارت کے 39 فیصد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، جبکہ یہ عالمی اوسط یعنی 24 فیصد سے بھی نمایاں طور پر بلند ہے۔ سروے کے مطابق امن و امان کے حوالے سے بھی پاکستان کی کارکردگی بہتر رہی ہے جہاں 52 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ دنیا میں امن بڑھے گا، جبکہ بھارت میں امن کے حوالے سے یہ شرح محض 26 فیصد ہے۔ پاکستان میں امیدوں کی یہ بلند سطح 1994 کے بعد ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطحوں میں سے ایک ہے۔