sui northern 1

عمران خان مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

عمران خان مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

0
Social Wallet protection 2

مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی سیاسی افراتفری نظر نہیں آرہی بلکہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنا اپنا مؤقف پیش کر رہی ہیں اور سیاسی معاملات کا حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ رانا ثنا اللہ کے مطابق وزیراعظم ایک سے زائد مرتبہ مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں اور یہ واضح کر چکے ہیں کہ وہ اس مقصد کے لیے اسپیکر آفس آنے کو بھی تیار ہیں۔

sui northern 2

پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کیلئے 9.4 ارب روپے کے دو منصوبوں کی منظوری

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر سیاسی جماعتیں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گی تو ضرور کوئی نہ کوئی مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔ تاہم انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ وہ مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے اور ان کی جانب سے بھیجے گئے حالیہ پیغام میں بھی یہی مؤقف سامنے آیا ہے کہ وہ بات چیت کے حق میں نہیں ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے تاحال مذاکرات سے متعلق کوئی واضح فیصلہ نہیں کیا ہے، جبکہ ان کا ماننا ہے کہ یکطرفہ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اسی تناظر میں انجینئر علی مرزا کی جانب سے جیل میں عمران خان کے حوالے سے کیے گئے انکشافات کا بھی تذکرہ کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.