Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنےکا اعلان مسترد کردیا، فلسطینیوں کی بے دخلی کی کوششیں ناقابل قبول قرار

پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنےکا اعلان مسترد کردیا، فلسطینیوں کی بے دخلی کی کوششیں ناقابل قبول قرار

0

پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی کسی بھی ممکنہ بے دخلی کی کوشش کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔ صومالی لینڈ کو ملک تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے

Gas Leakage Web ad 2

سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اعلان مسترد کر دیا۔ پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو دربدر کر کے صومالی لینڈ بھیجنا چاہتا ہے۔ عثمان جدون کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے اور انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کا معاملہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق دو ریاستی حل کے ذریعے حل کروایا جائے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ صومالی حکومت ملکی استحکام کے لیے اقدامات کر رہی ہے لیکن اسرائیلی رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اور یہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ پاکستانی نائب مندوب نے واضح کیا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ہم صومالیہ کی خودمختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے خود ساختہ جمہوریہ صومالی لینڈ کو آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ تمام مسلم ممالک نے اسرائیلی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.