اٹلی نے پاکستانی شہریوں کے لیے تین سالہ ملازمتوں کا کوٹہ مختص کر دیا
اٹلی نے پاکستان کو آئندہ تین سال کے لیے ساڑھے دس ہزار نوکریوں کا باضابطہ کوٹہ فراہم کیا ہے، جس کے بعد وہ یورپی یونین میں پاکستانی ورک فورس کے لیے کوٹہ مختص کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
سندھ میں سردار قبائلی جھگڑے کروا کر اقتدار کر رہے ہیں: جنرل سیکرٹری جے یو آئی
وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ترجمان کے مطابق، اس معاہدے کے تحت ہر سال 3,500 پاکستانی شہری روزگار کے لیے اٹلی جا سکیں گے۔ ان میں سے 1,500 سیزنل (موسمی) جبکہ 2,000 نان سیزنل (غیر موسمی) کوٹے پر ہوں گے۔
یہ روزگار کے مواقع مختلف شعبوں میں فراہم کیے گئے ہیں، جن میں شپ بریکنگ، زراعت، ہیلتھ کیئر، ویلڈنگ، ٹیکنیشن، شیف، ویٹرنگ، ہاؤس کیپنگ، نرسنگ، میڈیکل ٹیکنالوجی، فارمنگ اور کاشتکاری شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جہاں لیبر تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی جائے گی۔
وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے یورپی لیبر مارکیٹ میں پاکستانی ورک فورس کے لیے نئے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی محنت کشوں کو عالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔