sui northern 1

وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کا عمران خان نے کبھی مثبت جواب نہیں دیا وہ صرف انتشار کی سیاست چاہتے ہیں، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کا عمران خان نے کبھی مثبت جواب نہیں دیا وہ صرف انتشار کی سیاست چاہتے ہیں، رانا ثنا اللہ

0
Social Wallet protection 2

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے مثبت جواب نہیں دیا۔

sui northern 2

ملک پائیدار طویل المدتی ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے: وزیرخزانہ

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے چار مرتبہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی، مگر اس کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی کے پاس بانی کے سوا اختیار نہیں اور وہ سیاست کرنے کے بجائے محض انتشار کی سیاست چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کی پالیسی نظر نہیں آتی، جبکہ ادارہ جاتی مذاکرات مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو قومی مسائل پر بات چیت کرنی چاہیے کیونکہ سیاست اور جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، اور ڈیڈلاک کی سیاست ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، مگر پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی دکھانا ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.