سابق وزیر اور پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
سینکڑوں پاکستانی طلبہ افغانستان میں پھنس گئے
لاہور ہائیکورٹ نے ان کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا اور فریقین سے کل تک جواب طلب کر لیا۔
عثمان ڈار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 2024 میں ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جا چکا تھا، تاہم وفاقی حکومت نے ان کا موقف سنے بغیر دوبارہ نام ای سی ایل میں ڈال دیا، جو قانون اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے سماعت کو کل تک ملتوی کر دیا۔