sui northern 1

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 2 فیصد کمی ریکارڈ

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 2 فیصد کمی ریکارڈ

0
Social Wallet protection 2

جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

sui northern 2

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی سے نومبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 6 اعشاریہ 416 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دو فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 6 اعشاریہ 523 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، ان کا ایجنڈا بغاوت اور مخالفین کو ختم کرنا ہے: رانا ثنا

اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں پیٹرولیم گروپ کی درآمدات کا حجم 1 اعشاریہ 266 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 1 اعشاریہ 408 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر بھی 8 فیصد کمی ہوئی۔ اکتوبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1 اعشاریہ 375 ارب ڈالر تھا، جو نومبر میں کم ہو کر 1 اعشاریہ 266 ارب ڈالر رہ گیا۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران پاکستان کا مجموعی درآمدی بل 28 اعشاریہ 40 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 24 اعشاریہ 99 ارب ڈالر کے مقابلے میں 13 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.