sui northern 1

کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید

کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید

0
Social Wallet protection 2

کرک: پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

sui northern 2

پولیس کے مطابق پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ گرگری کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی طور پر فائرنگ کے واقعے میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی اطلاع دی گئی۔

جو پی ٹی آئی لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ عمران خان کیساتھ نہیں ہے: علیمہ خان

ڈی پی او کرک سعود خان نے واقعے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس موبائل میں مجموعی طور پر 5 اہلکار سوار تھے، جو فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچا دی گئی ہے، علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور دیگر قانونی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.