Gas Leakage Web ad 1

جو پی ٹی آئی لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ عمران خان کیساتھ نہیں ہے: علیمہ خان

جو پی ٹی آئی لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ عمران خان کیساتھ نہیں ہے: علیمہ خان

0

علیمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا جو بھی لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ نہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہے اور نہ ہی پارٹی کے مؤقف کی نمائندگی کرتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اسٹریٹ موومنٹ کا پیغام خیبر پختونخوا کی قیادت کو دے چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو رہنما مذاکرات کی بات کر رہے ہیں وہ عمران خان کے مؤقف کے خلاف کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ جیتنے والی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم سے ملاقات، انعام کا اعلان

علیمہ خان نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی دو روزہ کانفرنس کے اعلامیے کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں ہے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ سال 22 نومبر کو پرامن احتجاج کی کال دی تھی اور ان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ایک بوگس مقدمہ ہے۔ علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے پرسوں بھی پیغام بھیجا ہے کہ وہ قوم کے لیے شہادت قبول کرنے کو تیار ہیں۔

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان کو 11 کتابیں بھیجی گئی تھیں، جن میں سے جج کے مطابق 9 کتابیں انہیں موصول ہو چکی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.