دو ہزار پچیس پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلیوں کا سال ثابت ہوا۔
امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی انڈیا فرسٹ پالیسی ختم کرتے ہوئے پاکستان کو اپنی ترجیحِ اول بنا لیا۔ اس بڑی تبدیلی کی بنیادی وجہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ بندی قرار دی گئی ہے، جس میں پاکستان کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔
حکومتی بیانیہ کے برعکس عوامی ایکشن کمیٹی کا بڑا اعلان
رپورٹ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعلقات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ جنگ کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے میں اہم مقام حاصل کر لیا۔ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی پاکستانی فوجی سربراہ کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا، سینٹ کام ہیڈکوارٹرز میں ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور اعلیٰ امریکی عسکری قیادت کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات بھی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی پالیسی میں اس بنیادی تبدیلی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فیلڈ مارشل کو صدر ٹرمپ کی خصوصی قربت حاصل ہے اور وہ پہلے پاکستانی فوجی سربراہ ہیں جن کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔